Home پاکستان 40 سال کی نوکری، کراچی پولیس کے ریٹائرمنٹ کے قریب 103 کانسٹیبلز...

40 سال کی نوکری، کراچی پولیس کے ریٹائرمنٹ کے قریب 103 کانسٹیبلز کی پہلی اور آخری ترقی

کراچی پولیس میں 40 سال قبل بھرتی کے بعد سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر ترقی سے محروم 103 پولیس کانسٹیبلز کو ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایت پر ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترقی پانے والے پولیس اہلکار مستقبل قریب میں ریٹائر ہو نے والے ہیں اور ان میں سے ایک کو محض ایک دن نئے عہدے کا نیا رینک لگانا نصیب ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لگ بھگ 40 سال قبل سال 1982 اور 1983 میں بطور پولیس کانسٹیبل کراچی پولیس میں بھرتی ہونے والے 592 اہلکار اب تک ترقی سے محروم ہیں۔

یہ اہلکار مختلف محکمانہ ٹریننگز یا پیشہ ورانہ کورسز نہ کرنے کی وجہ سے مختلف اوقات میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی سے ڈیفر ہوتے رہے۔

ڈی آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپنے اختیارات کے تحت اس سلسلے کے مخصوص کوٹے پر ایسے 103 پولیس کانسٹیبل کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی سفارش کی جن کی عمریں 57 سال سے زائد ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق ان اہلکاروں کو 26 فروری سے اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ایک خوش قسمت اہلکار ایسا بھی ہے جو (آج) یکم مارچ 2022 کو ریٹائر ہو رہا ہے اور اسے نئے عہدے کا رینک صرف ایک دن لگانا نصیب ہوا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق فہرست میں باقی رہ جانے والے کانسٹیبلز کو بھی جلد مرحلہ وار ترقی دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...