فرانس اور جرمنی سمیت پاکستان میں موجود متعدد سفارتی مشنز کے سربراہان نے اسلام آباد سے اصرار کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے خصوصی اجلاس میں یوکرین کے خلاف روس کی مسلح دشمنی کی مذمت کرے۔
پاکستان کے نام ایک مشترکہ خط میں سفرا نے یاددہانی کرائی کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں 25 فروری کو ایک قرار داد کا مسودہ پیش کیا گیا تھا جس کو روس نے ویٹو کردیا تھا، قرار داد پر چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹ دینے سے احتراض کیا جبکہ 11 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیے۔