Home پاکستان پاک آسٹریلیا سیریز میں اسٹیڈیم مکمل بھرنے کی اجازت

پاک آسٹریلیا سیریز میں اسٹیڈیم مکمل بھرنے کی اجازت

نیشنل کمانڈراینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کےدوران گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو 4 مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے۔

جیسن روئے دوسری مرتبہ آئی پی ایل سے دستبردار

این سی او سی کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین شدہ کو میچز میں شرکت کی اجازت ہے جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسی نیشن کے بھی گراؤنڈ میچ دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔