Home پاکستان اتحادی حکومت کیساتھ، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی: شاہ محمود...

اتحادی حکومت کیساتھ، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی: شاہ محمود قریشی

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، چودھری برادران نے وزیراعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت میں ابھی وقت لگے گا، بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، یہ ان کا حق ہے، سندھ میں رابطہ مہم پی ٹی آئی کا حق ہے، روک سکو تو روک لو، پیپلزپارٹی رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے، سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپ 15 سال سے اقتدار میں ہیں، کیا آپ جوابدہ نہیں ؟ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت 5 فیصد ہے، وزیراعظم کیسے بنیں گے ؟ ووٹوں کے فارمولے سے تو بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے، بلاول لکھی باتیں بول دیتے ہیں، اچھا ہے، ایسے ہی انسان سیکھتا ہے۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...