Home پاکستان فواد چودھری سے پرویزالٰہی کا رابطہ، پیکا قانون پر میڈیا کے تحفظات...

فواد چودھری سے پرویزالٰہی کا رابطہ، پیکا قانون پر میڈیا کے تحفظات سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

فواد چودھری اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چودھری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم موثر ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...