اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کریں گے۔
عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی۔
عامر لیاقت خود سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ لوگوں کی پراہ کیے بغیر ہی مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کرائیں گے اور ابتدائی طور پر وہ انہیں اپنے ساتھ رمضان شو میں متعارف کرائیں گے۔