آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میچ کا پہلے روز پاکستان کے نام رہا، قومی ٹیم نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 1 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنالئے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔