Home پاکستان اسحٰق ڈار کا ویڈیولنک کے ذریعے سینیٹ رکنیت کا حلف لینے کیلئے...

اسحٰق ڈار کا ویڈیولنک کے ذریعے سینیٹ رکنیت کا حلف لینے کیلئے عدالت سے رجوع

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسحٰق ڈار نے سینئر وکیل سلمان بٹ کی توسط سے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ سے ورچوئلی بطور سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے تیار ہوں، اسحٰق ڈار

سابق وزیر خزانہ نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے خلاف مقدمے کی وجہ سے حلف نہیں لے سکا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بعد ازاں 21 دسمبر 2021 کو کامیابی کے خلاف دائر اپیل خارج کی۔

تحریر جاری ہے‎

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور دوران علاج حلف لینے کے لیے واپس ملک آنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس کسی رکن کا حلف لینے کے لیے کسی کو بھی نامزد کرنے کا آئینی اختیار ہے اور ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے لیے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا جس کو بلاجواز مسترد کردیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے درخواست میں کہا کہ کورونا وبا کے سبب دنیا بھر کی پارلیمان کے سیشنز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...