Home پاکستان ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا...

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانا ہوں گی۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرلیے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 2021 جون کے ایکشن پلان کی تکمیل کیلئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف مؤثر قانون سازی کی اور اس سلسلے میں بہتری کا مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں بھی عائد کیں۔ منی لانڈرنگ سے متعلق پیچیدہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے حوالے سے صرف ایک اور نقطے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اقدامات پر وزارت خزانہ نے بھی اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ پاکستان ایکشن پلان کی باقی شق پر بھی عمل درآمد کرے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون 2021 کے ایکشن پلان پر بروقت اقدام کئے، بروقت ایکشن پلان کے اہداف حاصل کریں گے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اہداف پورے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...