Home بلاگ عورت مارچ لیکن کیوں

عورت مارچ لیکن کیوں

تحریر:صادق انور میاں

باہر ممالک کی خواتین زیادہ تر احتجاج پر ہوتی ہیں۔اور وہ احتجاج کیوں کرتی ہے۔کیوں وہ باہر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل رہے۔اور وہ حقوق کسے کہتے ہیں ۔مردوں کی طرح آزادانہ طرز زندگی گزارنا۔کیوں کہتی ہے کیونکہ وہ اسلامی طور طریقوں سے بے خبر ہے۔وہ تو چلے غیر مسلم عورتیں ہیں ۔ان کو تو پتہ نہیں ہے۔کہ عورت کے حقوق کیا ہے۔اور عورت کو کیسی زندگی گزارنی ہے۔اب میں بات کروں گا پاکستانی عورتوں کا۔پاکستان الحمداللہ ایک اسلامی ملک ہے۔اسلامی قانون اگر مکمل طور نہیں ہے مکمل طور پر اگر اس پر عمل نہیں کیا جارہا لیکن ہے تو اسلامی ملک۔اب میں بات کرنے والا ہوں 8مارچ کا یعنی عورت مارچ8.مارچ کو سڑکوں پہ نکلنے والی عورتیں با حیاء ،شریف گھرانے کی عورتیں نہیں ہے۔ بلکہ مغرب کی تیار کردہ بے ضمیر گروہ ہے۔ میں پاکسانی عورتوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ برائے مہربانی کوئی لبرل عورت مجھے بتائے کہ وہ کونسے حقوق ہیں جو اسلام نے آپ کو نہ دیکر زیادتی کی ہو ؟
سڑکوں پر بےحیائی و بےشرمی کا مظاہرہ کرنے والی عورتوں کو کہوں گا کہ کیا آپ نے اسلام سے پہلے کی عورت کی تاریخ پڑھی ہے. کیا آپ جانتی ہیں کہ اسلام سے قبل ہندو، عیسائی اور یہودی آپ کو نہ صرف “منحوس” سمجھتے تھے بلکہ “بچی” پیدا ہوتے ہی آپ کو زندہ دفن کردیتے تھے. آپ کو نہ جائیداد میں حق ملتا تھا۔اسلام نے آپ کو عزت دی،
اسلام نے آپ کو آزادی دی، اسلام نے آپ کو منحوس نہیں کہا، اسلام نے آپ کو زندہ دفنانے سے منع کیا اسلام نے آپ کو گھر کی ملکہ بنایااسلام نے آپ کے قدموں تلے جنت رکھ دیاسلام نے آپ کو جائداد میں بھی حقوق دلوائےاسلام نے آپ کو ہر روپ میں عزت بخشی اسلام نے آپ کو چادر چار دیواری کا تحفظ فراہم کیا۔
اسلامی تعلیمات کے زیرسایہ عورت اسلامی معاشرے میں پوری عزت و تکریم سے زندگی گزارتی ہے ۔ اور یہ عزت و تکریم اسے اس دنیا میں قدم رکھنے سے لیکر زندگی کے تمام حالات سے گزرتے ھوۓ حاصل رہتی ہے ۔ اسلام نے عورت کے بچپن کی بڑی رعایت کی ہے اور اس کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اس پر احسان و حسن سلوک کا حکم فرمایا ہے۔
اسلام نے عورت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے اور اسکا مقام و مرتبہ بیان کیا ہے ۔ اسے سر بلند کیا ہے ، عالی مقام دیا ہے اور اسکی قدر و منزلت بڑھائی ہے ۔ عورت کا اسلام میں بڑا بلند مقام ہے ۔ اسے ایک قابل احترام شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اسکے حقوق متعین کۓ گۓ ہیں۔ اور اسکے فرا‌‌ئیض و واجبات طے کئے گۓ ہیں ۔
اسلام میں عورت کو مرد کی ھم جنس ھم نسل قرار دیا ہے کہ وہ دونوں ایک ہی اصل سے پیدا کۓ گۓ ہیں تاکہ دونوں اس دنیا میں ایک دوسرے سے انس و محبت پائییں اور خیر و صلاح کے ساتھ سعادت و خوشی سے سرفراز ھوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...