جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور الیکشن کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔
جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نظام مصطفیٰ ﷺ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
سربراہ جے یو پی شاہ اویس نورانی نے خطاب میں کہا کہ نام نہاد جعلی جمہوری حکومت نے عام آدمی کا بُھرکس نکال دیا اور ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائےجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق پر آج بھی صرف سیاست کی جا رہی ہے، اختیارات نہ ہونےکا رونا رونے والے کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔