Home انٹرنیشنل آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروںکی فراہمی مشکل ہوجائے گی، امریکا

آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں
کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں انتہائی مشکل حالات میں بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی غیر معمولی رہی۔

یہ بھی پڑھیں
کون سے ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں؟
ہتھیاروں کی ضرورت ہے انخلا کی نہیں، امریکی پیشکش پر یوکرینی صدر کا جواب
روس اور یوکرین کی جنگ: کس کے پاس کتنے فوجی اور ساز و سامان ہے؟
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس نے ہتھیارحاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں جبکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین میں ہتھیار، گولہ بارود اور رقوم کی بھرمار ہوئی۔

امریکا نے پچھلے مہینے 350 ملین ڈالرزکے فوجی سازوسامان کی منظوری دی تھی تاکہ یوکرین کی حکومت کو حملے سے لڑنے میں مدد ملے، واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج تھا۔

دریں اثنا، یورپی یونین نے بھی یوکرین کو کل 500 ملین ڈالرز ہتھیاروں کی خریداری اور ترسیل کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...

دورہ جنوبی پنجاب

ڈیرے دارسہیل بشیر منجبرصغیر پاک و ہند ،مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دوسرے خطوں میں جہاں بھی مطالعہ کریں آپ کو...