Home پاکستان اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر...

اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا، شیخ رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں،اپوزیشن کو عدم اعتماد کے لیے 172 لوگوں کو لانا ہے۔عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو یہ کہیں گے تھرڈ ایمپائر آگیا۔اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے۔عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی ۔عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے۔جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے۔میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ،مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے لانگ مارچ کا راستہ بدلا جو اچھی بات ہے۔ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ۔

ان کا کہنا ہے کہ 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ،23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ،22سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ،دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ پشاور دھما کے کے 6ملزمان تک پہنچ گئےہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک گرفتا ر کیاہے۔طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...