Home انٹرنیشنل روس اور یوکرین کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے...

روس اور یوکرین کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس میں ہونے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد یوکرینی صدارتی مشیر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے معاملات پر کچھ چھوٹی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یوکرین کے ایک مذاکرات کار کاحوالہ دیتے ہوا کہا ہے کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہوا جس سے وسیع تر صورتحال میں نمایاں بہتری آئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ایک معاون نے روسی ٹی وی پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس میں ہونے والی بات چیت ہماری توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔

رپورٹس کے مطابق تاہم دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ بات چیت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بات چیت کے دو ادوار میں فریقین نے شہریوں کو محفوظ انخلا کی راہداریاں فراہم کرنے پراتفاق کیا تھا تاہم اتفاق کے باوجود یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا نہ ہو سکا، دونوں فریقین شہریوں کے انخلا میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...