رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے، انہیں سانس، ذیابیطس اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں، عظمیٰ بخاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رفیق تارڑ کے انتقال کی تصدیق ان کے پوتے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے، انہیں سانس، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کے امراض سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔
سابق صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔