ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم بلوچ کی طویل عرصے بعد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور بعض لوگ انہیں پہچان ہی نہیں پائے۔
صنم بلوچ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے بھی دور ہیں اور انہوں نے کافی وقت سے سوشل میڈیا پر بھی اپنی نئی تصاویر شیئر نہیں کیں۔
تاہم حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ نتاشا لاکھانی نے اداکارہ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی اور اداکارہ کی تصاویر دیکھتے ہی ویکھتے وائرل ہوگئیں۔