آئرلینڈ میں روسی سفارت خانے کے دروازے سے ٹرک ٹکرانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی ) کے مطابق آئرش پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کو دارالحکومت ڈبلن میں روسی سفارت خانے کے دروازے سے ٹرک کے ٹکرا جانے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں دیکھا گیا کہ ٹرک سفارت خانے کے بند دروازوں سے ٹکرایا۔