مزاج تصور کیے جانے والے اداکار فیروز خان نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو وضاحت کرنے کے پابند نہیں۔
ایک روز قبل فیروز خان کی سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بظاہر کسی پارٹی یا ہوٹل میں دوست کے ہمراہ باتیں کرتے دکھائی دیے تھے۔
ویڈیو میں فیروز خان کو خاکی لفافے میں چھپی کسی بوتل کو پیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فیروز خان شراب نوشی کر رہے تھے۔