علی سیٹھی اور شے گِل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔
’کوک اسٹوڈیوکے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو گزشتہ ماہ 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔
گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت ملی۔
اب ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ’اسپاٹی فائے‘ کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔