Home انٹرنیشنل ’جلدی فیصلہ کرلیں، ادھر جنگ ہورہی ہے‘: یوکرینی صدر نے پھر جنگی...

’جلدی فیصلہ کرلیں، ادھر جنگ ہورہی ہے‘: یوکرینی صدر نے پھر جنگی طیارے مانگ لیے

یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایک بار پھر مغربی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگی طیاروں کی فراہمی سے متعلق جلد فیصلہ کرلیں۔

روس کے قریب سمجھے جانے والے چین کا یوکرین کیلئے امداد کا اعلان

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ولودومیر زیلینسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ’کب فیصلہ کریں گے؟ ہم حالت جنگ میں ہیں، ہم پھر آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذرا جلدی فیصلہ کرلیں، ہمیں جنگی طیارے بھیجیں۔‘

خیال رہے کہ یوکرین کے پڑوسی اور نیٹو کے رکن ملک پولینڈ نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا چاہے تو وہ جرمنی میں امریکی فضائی اڈے کے ذریعے اپنے روسی ساختہ مگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین بھیج سکتا ہے۔

یوکرینی صدر نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیک دیے

تاہم گزشتہ روز امریکا نے پولینڈ کی اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ اس معاملے پر زیلینسکی نے کہا کہ ’ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہواکہ امریکی و پولش حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہےلیکن ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولینڈ کی پیشکش کی حمایت نہیں کی گئی۔‘

زیلینسکی نے مزید کہا کہ ’ہمارے پاس وقت نہیں ہے، یہ پنگ پانگ کا کھیل نہیں ہو رہا ، انسانی جانیں داؤ پر لگی ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ امریکی و نیٹو ائیربیس سے جنگی طیاروں کا اڑنا اور ایسے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونا جو روس سے نبردآزما ہے یہ پورے نیٹو کیلئے سنگین خدشات پیدا کرسکتا ہے، ہمارے خیال میں پولینڈ کی تجویز قابل عمل نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...