Home پاکستان لاہور اسٹریٹ کرائمز کا نیا گڑھ بن گیا، 24 گھنٹوں میں 300...

لاہور اسٹریٹ کرائمز کا نیا گڑھ بن گیا، 24 گھنٹوں میں 300 سے زائد وارداتیں

لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ روز بھی 24گھنٹوں کے دوران ایسی وارداتوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی اور شہری کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز بھی 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اورچوری کی 300 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

اس دوران ڈاکوؤں نے 5 دکانیں اور 3 گھر لوٹ لیے، اسٹریٹ کرائمز کی 20 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔

کراچی میں ڈکیتی کی 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اس کے علاوہ 61 موٹر سائیکلیں،ایک کار اور 4رکشے چوری کر لیے گئے جبکہ نقب زنی کی 7 وارداتیں ہوئیں۔

پولیس کے ریکارڈ کے مطابق چوری کی 200 وارداتوں میں شہریوں کا سوا 2کروڑ روپے سےزائد کا سامان لُٹ گیا جبکہ پولیس نے تاہم وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...