Home انٹرنیشنل بھارت کے ریاستی انتخابات: پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت...

بھارت کے ریاستی انتخابات: پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت کا امکان

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ریاستی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سب سے بڑی ریاست اترپردیش (یوپی) میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اکثریت حاصل ہے جب کہ پنجاب میں نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) کانگریس کو چھوڑ کر اپ سیٹ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اقتدار برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ریاستی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں بی جے پی کو اترپردیش کے علاوہ گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں بھی برتری حاصل ہے جب کہ بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت کی توقع ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی کواترپردیش کی 403 نشستوں میں سے 274 پر کامیابی یا برتری حاصل ہے،یوپی میں بی جے پی کی جیت سے 2024 کے عام انتخابات میں مودی کی مقبولیت کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔

بی جے پی 1985 کے بعد پہلی جماعت ہوگی جو مسلسل دوسری مرتبہ اترپردیش میں اقتدار سنبھالے گی۔

ادھر بھارتی پنجاب میں نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92 نشستوں پر اکثریت میں ہے، جس کے باعث کانگریس کا اہم گڑھ اس کے ہاتھ سے نکل تقریباً نکل چکا ہے۔

گوا،منی پور اور اتراکھنڈ میں بھی بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...