Home کھیل ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ: پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان فائنل میں پہنچ...

ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ: پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان فائنل میں پہنچ گئے

انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، فائنل میں ان کا مقابلہ ایران کے عامر سرکوش سے ہوگا۔

دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل دونوں سیمی فائنلز فیصلہ کن فریم تک جاری رہے ۔ ٹاپ فور میں تین پاکستانی شریک تھے تاہم ان میں سے صرف احسن رمضان فائنل تک رسائی حاصل کرسکے ۔

16 سالہ احسن رمضان کا مقابلہ ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف سے تھا جس میں نوجوان کیوئسٹ نے بھرپور مہارت اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ عمدہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد احسن نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا۔

ورلڈ اسنوکر: محمد آصف بھارتی کیوئسٹ کو ناک آؤٹ کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پھر ایک فریم آصف جیتے تو اگلا فریم احسن ، مقابلہ چار۔ چار سے برابر ہوا تاہم فیصلہ کن فریم میں ٹیبل پر جب آخری ریڈ بال باقی تھیں تو احسن کو ایک اسنوکر درکار تھا ۔

انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آصف کو فاؤل میں مجبور کرتے ہوئے گیم میں واپسی بنائی اور پھر کلر بالز پوٹ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔

اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد سجاد کو پانچ ۔ چار سے شکست دی ۔

میچ میں ایرانی کیوئسٹ نے شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے ابتدائی تین فریمز جیت کر برتری حاصل کرلی، چوتھا فریم سجاد نے جیت کر اپنا خسارہ کم کیا ، مگر پانچویں فریم میں عامر سرکوش نے ایک سو دو کی بریک کھیلتے ہوئے اپنی برتری کو ایک بار پھر تین فریمز بڑھادیا۔

چار ۔ ایک کے خسارے میں جانے کے بعد محمد سجاد نے یکے بعد دیگرے تین فریمز جیتے اور مقابلہ چار۔ چار کردیا، مگر فیصلہ کن فریم میں سجاد کو موقع نہ مل سکا ، وہ صرف ایک ریڈ بال ہی پاکٹ کرسکے جس کے بعد عامر نے 64 کی بریک کھیل کر کامیابی سمیٹ لی۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا بیسٹ آف الیون فائنل جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...