Home پاکستان پارلیمنٹ لاجزمیں آپریشن کا معاملہ، ایف آئی آرکیلئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست...

پارلیمنٹ لاجزمیں آپریشن کا معاملہ، ایف آئی آرکیلئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع

پارلیمنٹ لاجزمیں پولیس آپریشن کا معاملہ، ایف آئی آرکے لیےتھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نےدیگر وکلا کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی اور کہا گیا کہ پولیس نےایم این اے صلاح الدین ایوبی،جمال الدین اوران کےمہمانوں کو اغوا کیا۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت سعدرفیق،رفیع اللہ اور دیگر پر تشدد کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس وارنٹ گرفتاری یا اسپیکرکی اجازت جیسی کوئی چیز موجود نہیں تھی جبکہ معاملے میں وزیر داخلہ کی مرضی و منشا بھی خارج ازامکان نہیں۔

دوسری جانب انہوں نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی وقانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے 10 افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداللہ بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...