Home کھیل سرفراز اور بابر کی ٹیموں کے درمیان ’آئس کریم‘میچ

سرفراز اور بابر کی ٹیموں کے درمیان ’آئس کریم‘میچ

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان بابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں ’آئس کریم‘ میچ کھیلا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریکٹس کا آپشنل دن ہوتا ہے اور اس روز ہم آپس میں کھیلتے ہیں اور آج کا مدعا آئس کریم آئس کریم ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ آئس کریم کھائے گی۔

حارث رؤف اور حسن علی سرفراز کی مداخلت پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم میں پلاٹینم کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، اگر ہم ہارے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔

بابر اعظم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتان صاحب آج میچ ہارنے کے بعد ہمیں آئس کریم کھلائیں گے، جس پر بابر اعظم نے کہا کہ میری ٹیم میں شاہین ہے، شان مسعود اور محمد رضوان ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...