Home پاکستان عمران خان آج کل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سعید غنی

عمران خان آج کل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سعید غنی

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کل بہت پریشان، اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، حیرت ہے کہ وہ بلاول بھٹو کی اردو کا مذاق اڑاتے ہیں، ان کا تو اپنا جغرافیہ ٹھیک نہیں ہے، جب انکے پاس دلائل نہیں ہوتے اُس وقت یہ اِس قسم کی باتیں کرکے اپنا دل ٹھنڈا کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بہت سے ارکان کی اکثریت ان کے ساتھ نہیں ہے، ان حالات سے تنگ آکر پی ٹی آئی کے ممبرز اپنے نشستیں کھونے کوتیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی آئندہ کی سیاست بچانے کے لیے ان سے الگ ہو رہے ہیں، منحرف کارکنان کے ووٹ گنتی میں نہیں آئیں گے، اگر کوئی پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دے تو اس کی نشست جاسکتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو حکومت میں آنے سے پہلے سے کرپٹ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل سے چندہ لیا، غیر ملکی چندہ لینے والوں کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کو معطل کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایم کیو ایم سے کل اچھی ملاقات ہوئی، ان کے سامنے گزارشات رکھی ہیں،فیصلہ کرنا ان کا حق ہے تاہم ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...