Home پاکستان کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی سے سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے نتیجے میں کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد جبکہ 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 15مارچ تک شہر قائد میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر 15مارچ تک زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36 سے 38ڈگری رہنےکاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شمال مغرب سےگرم اورخشک ہوائیں چلنےکاامکان ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...