بھارتی اداکارہ اور کئی کامیڈی شوز کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سوشل میڈیا پر نوجوت سنگھ سدھو کے بھارتی پنجاب میں الیکشن ہارنے کے بعد ‘دی کپل شرما شو’ میں واپسی کی میمز پر خاموشی توڑ دی۔
2019 میں بھارت کے مشہور کامیڈی شو ‘ دی کپل شرما شو’ میں نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ حملے پر بیان دینے پر پروگرام میں مستقل جج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
سدھو کے چلے جانے کے بعد بھارتی اداکارہ اور کئی کامیڈی شوز کی جج ارچنا پورن سنگھ کو دی کپل شرما شو کا نیا جج مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ دنوں بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے جس کے بعد صارفین کی جانب سے کئی میمز شیئر کی گئیں جس میں خیال کیا گیا کہ اب وہ دوباہ ‘دی کپل شرما شو’ میں بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دیے سکتے ہیں۔
کچھ صارفین نے کہا کہ اب ارچنا کی بحیثیت جج سیٹ خطرے مں پڑگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ سدھو کی شکست کے بعد سب سے اداس ارچنا ہیں۔