پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے عشائیہ میں پہنچ گیا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو ، یوسف گیلانی، شیری رحمان اور دیگرشامل ہیں۔
شہباز شریف نے خود پیپلزپارٹی کے وفد کا استقبال کیا۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان بھی عشائیے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
اس کے علاوہ بھی اپوزیشن قیادت کی جانب سے عشائیے میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عشائیے میں تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔