پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے ساتھ ملک کے وسیع ترمفاد میں مل کرکام کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان پی پی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: تحریک عدم اعتماد: پی ٹی آئی کی کوششوں کے باجود ایم کیو ایم کا ’آپشنز‘ کھلے رکھنے پر زور
بیان کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔