Home پاکستان فریال تالپور نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ...

فریال تالپور نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 6 اپریل کو سنایا جائے گا۔

فریال تالپور نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، وکیل فریال تالپور نے کہا کہ نااہلی درخواستوں پر ہمارے اعتراضات کو پہلے سنا جائے۔

وکیل پی پی رہنما نے کہا کہ فریال تالپور کےخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے، 6 اکتوبر 2019 ء کو اسپیکر کے پاس نااہلی ریفرنس دائر کیا گیا۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ اسپیکر کو الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تب رولنگ جاری کی گئی،اسپیکر سندھ اسمبلی نے کس بنیاد پر پچھلی تاریخوں میں فیصلہ دیا؟

وکیل فریال تالپور نے بتایا کہ اس سوال کا جواب اسپیکر سندھ اسمبلی ہی دے سکتے ہیں،اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس الیکشن کمیشن نہیں سن سکتا۔

پی ٹی آئی کےوکیل نے کہا کہ اسپیکر نے جب ریفرنس بھجوا دیا تو اب الیکشن کمیشن کا ہی دائرہ اختیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔