لاہور(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کو تجاویز پیش کر دیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیں۔