Home انٹرٹينمنٹ نرسری کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا، اداکارہ صائمہ کا...

نرسری کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا، اداکارہ صائمہ کا انکشاف

لاہور(کلچرل رپورٹر)ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔

اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اُس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔
اداکارہ نے 1985 تک 18 بہاریں دیکھ لی تھیں۔

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...