وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت جیتے یا ہارے اس سے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا کیونکہ عمران خان عوام میں پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں آپ دین کے رہنما ہیں لیکن جو زبان آپ استعمال کر رہے ہیں اس سے اگر ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہوئی تو اس کی قیمت آپ کو ادا کرنی ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا، عمران خان انشااللہ جیتیں گے، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔