پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 506رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے ہیں اور عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 192رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔
دن کے آغاز میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کے لیے پہلا چیلنج محض دو اوورز استعمال ہوئی نئی گیند پر آسٹریلین فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا تھا۔