ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین طارق جاوید بنوری کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان کی غیر رسمی برطرفی وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن سے متعلقہ اداروں کو دیے گئے 40 ارب روپے کے فنڈز کا آڈٹ کرانے پر اصرار کا نتیجہ ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا۔
بینچ نے مشاہد کیا کہ ریکارڈ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ عدالت ایک اہم حقیقت کے بارے میں آنکھیں بند نہیں کر سکتی جو ہمارے سامنے اٹھائے گئے سوالات پر فیصلہ کرنے کے لئے یقینی طور پر ضرروی ہے۔