Home پاکستان وفاقی وزیر مونسی الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، نیب کا مؤقف سامنے...

وفاقی وزیر مونسی الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، نیب کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ ہماری طرف سے وفاداری کی گئی لیکن ان کی طرف سے دھمکیاں آ رہی ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا نیب کو کہا گیا کہ مونس کو پکڑو، خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے، ساڑھے 3 سال انھوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

اب اس حوالے سے نیب کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، مونسی الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، مونس الٰہی کو گرفتار کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...