Home پاکستان پیٹرول کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں: ترجمان...

پیٹرول کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں: ترجمان وزیر خزانہ

لاہور: وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہناہے کہ پیٹرول پر سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرول پرسبسڈی کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی اور آئی ایم ایف نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسٹمنٹ حکومتی معاملہ ہے، آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات خوش اسلوبی سے ہوئے اور حکومت اپنے تمام اہداف جون تک مکمل کر لے گی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے، مہنگائی پر صوبائی حکومتیں قابو پارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے...