Home پاکستان وزیراعظم نے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ...

وزیراعظم نے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود کو دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، منحرف ارکان کو راضی کر لیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ملاقاتوں کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مزید بھی ہوں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ناراض پارٹی اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیتے ہوئے کہا کہ ناراض ارکان کے تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...