Home پاکستان وزیراعظم کا سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی سخت مانیٹرنگ کا...

وزیراعظم کا سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ ارکان پارلیمنٹ کے مسنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے، اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی لوکیشن، کال ڈیٹا اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو سندھ ہاؤس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے ذریعے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے یہ بات بھی سامنے آئی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کا بازار نہیں بننے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...