Home پاکستان اکثریت کھونے کے بعد ایمرجنسی یا گورنرراج لگانا عمران خان کے اختیار...

اکثریت کھونے کے بعد ایمرجنسی یا گورنرراج لگانا عمران خان کے اختیار میں نہیں، فضل الرحمان

لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلی عہدوں پر تقرریوں اور ٹرانسفرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم یا حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ٹرانسفر یا تقرری یا اس سے منسلک حکم غیر دستوری اور غیر آئینی ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی فارن پوسٹنگ اقرباء پروری کی واضح مثال ہے، جو شخص گزشتہ کئی سال سے عمران خان کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیتا رہا اور اس کے اچھے برے اعمال میں شریک رہا، تحریک عدم اعتماد کے بعد فارن پوسٹنگ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اب کسی قسم کی پوسٹنگ، اپائنٹمنٹ یا اسے واپس لینا غلط قدم ہوگا اور اس کی مزاحمت کی جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں امید رکھتی ہیں کہ عدالتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...