Home پاکستان صرف پی ٹی آئی خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے: بختاور بھٹو

صرف پی ٹی آئی خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے: بختاور بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب صرف خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ لوگ خریدے نہیں جارہے بلکہ وہ اب پی ٹی آئی کی مہنگائی اور بدعنوانی کو اپنے حلقوں کے لیے جواز نہیں بنا سکتے۔‘

بختاور بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پروپیگنڈہ چھوڑ دو۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے لوگ اب تھک چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ہٹایا جائے اور احتساب کیا جائے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر 9 ارکان راجا ریاض ، نور عالم خان ، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، رمیش کمار ، باسط سلطان ، نواب شیر وسیر ، ریاض مزاری اور رانا قاسم نون وہاں موجود تھے جبکہ محمد حسین ڈیہڑ پارلیمنٹ لاجز میں تھے۔

سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سامنے آنے کے بعد حکومتی ترجمان آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

حکومتی ترجمانوں شہباز گل اور عالیہ حمزہ ملک کی طرف سے نیشنل ٹی وی چینلز پر منحرف اراکین کیلئے غلیظ الفاظ کااستعمال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...