Home پاکستان منحرف حکومتی اراکین سندھ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل

منحرف حکومتی اراکین سندھ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سویلین حساس اداروں کو اراکین قومی اسمبلی اور سندھ ہاؤس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سول انٹیلی جنس ادارے نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد منتقل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...