Home پاکستان ہمت ہے تو گورنر راج لگاکر دکھاؤ: بلاول کا وزیراعظم کو چیلنج

ہمت ہے تو گورنر راج لگاکر دکھاؤ: بلاول کا وزیراعظم کو چیلنج

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی تجویز پر نظم شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بلاول نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر انہوں نے ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ کا عنوان درج کیا۔

نظم ۔۔۔۔

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کل نہیں آج لگاتے ہیں

جو سارے پاکستان میں ہے جاری

سندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

ہر وعدے سے مکرنا ، ہر جھوٹ پر اکڑنا

قلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میں

کپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینک

انگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

نااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومت

چند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جاکر

حکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکا

ایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

وزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہمارا

قیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

چلو گورنر راج لگاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...