Home انٹرٹينمنٹ اداکارہ آمنہ ملک نے ثنا جاوید کے بعد دیگر اداکاراؤں کی اصلیت...

اداکارہ آمنہ ملک نے ثنا جاوید کے بعد دیگر اداکاراؤں کی اصلیت بے نقاب کر دی

اداکارہ آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کے حالیہ تنازع پر کھل کر بات کی اور پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔

گزشتہ کچھ روز میں اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف کئی میک اپ آرٹسٹس اور ماڈلز سامنے آئیں جنہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ ثنا جاوید کا رویہ سیٹ پر کافی غیر اخلاقی ہوتا ہے، وہ لوگوں کو خود سے کم تر سمجھتی ہیں اور کئی میک اپ آرٹسٹ کو نوکری سے فارغ کروا چکی ہیں۔

تاہم اب آمنہ ملک نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں ثنا وہ واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کا معاون اداکاروں یا جونیئر اسٹاف کے ساتھ نامناسب رویہ ہوتا ہے۔

آمنہ نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ صرف ثنا بدتمیز ہیں، ایسا نہیں ہے یہ تو ایک ماڈل نے ہمت دکھائی اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے بیان کیا، بعدازاں جو جو بھی اس سے متاثر تھے سب نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات شیئر کیے۔

اداکارہ نےکہا کہ میں نام نہیں لوں گی لیکن ہماری انڈسٹری میں معروف اداکاراؤں کی اکثریت ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ایسے ہی بدتمیزی سے پیش آتی ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع کون دیتا ہے، انہیں بڑی اسٹارز کون بناتا ہے؟ یہ سب ہمارے ڈراموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈکشن ہاؤسز کرتے ہیں۔

آمنہ نے کہا کہ پروڈکشن والے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ان اداکاراؤں کو کچھ نہ کہو ورنہ یہ کام نہیں کریں گی اور ہمارا ڈرامہ رک جائے گا، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو چاہیے کہ ان لوگوں کو کام دینا بند کر دیں پھر دیکھیں، یہ بالکل ٹھیک ہو جائیں گی اور سیٹ پر بھی وقت پر آئیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...