Home پاکستان رمضان میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے، وزیر مذہبی امور کا...

رمضان میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے، وزیر مذہبی امور کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے رمضان المبارک کے دوران گیم شوز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان نشریات سے متعلق درخواست کی ہے۔

https://twitter.com/MORAisbOfficial?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504324615564312576%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280720-

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سوشل میڈیا پر  شیئر کیے گئے خط میں  وزیر مذہبی امور نورالحق قادری  نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول وزیراعظم عمران خان  کو ارسال  کیے ہیں۔

وزیر مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوران رمضان معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔

https://twitter.com/MORAisbOfficial?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504324619955851264%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280720-

 نورالحق قادری نے اپنے خط میں  مزید درخواست کی ہے کہ  رمضان المبارک کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے، سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...