Home انٹرٹينمنٹ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے، امریکا

خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے، امریکا

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت حامل ہے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔

ترجمان نےبتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور تعلقات کو امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

پاکستان میں بعض حلقے امریکا پر ملک میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے ایسے عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جو موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکا کے سرکاری اور سفارتی حلقے ایسی تمام قیاس ضآرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جاری سیاسی بحران کی اندرونی وجوہات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔