Home پاکستان رکن قومی اسمبلی کی عدلیہ کے خلاف بیان بازی کا جائزہ لینے...

رکن قومی اسمبلی کی عدلیہ کے خلاف بیان بازی کا جائزہ لینے کیلئے اسد عمر عدالتی معاون مقرر

اگر رکن قومی اسمبلی کو عدالت کے خلاف کوئی معقول شکایت ہے توعدالت اس کے ازالے کے لیے تیار ہوگی، عدالت

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذیب کی بیان بازی اور متنازع پریوینشن آف الیکٹرانک میڈیا کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے پڑوسی پر ایف آئی آر درج کروانے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کی جانب سے لازمی پروسسینگ فیس نہ جمع کروانے کی وجہ سے وفاقی حکومت کو نوٹس نہیں دیے جاسکتے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود نوٹس وصول کریں گے اور عدالت سے تحریری جواب جمع کروانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت طلب کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...