Home پاکستان مریم نواز کو تیز بخار، سوات جلسہ منسوخ

مریم نواز کو تیز بخار، سوات جلسہ منسوخ

آسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت کی ناسازی کے باعث مسلم لیگ ن کا سوات جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ تیز بخار کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیل کی سماعت کے دوران عدالت پیش ہوئی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔

مریم نواز نے 24 مارچ کو حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور سے مارچ لے کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا ہے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق کاروان 24 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو گا اور مختلف مقامات پر قیام کرتا ہوا 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...