Home پاکستان ملک کے آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہونگے: منظو وسان کی پیشگوئی

ملک کے آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہونگے: منظو وسان کی پیشگوئی

کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے شہباز شریف کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔

ایک بیان میں منظور وسان نے ایم کیو ایم اور (ق) لیگ سے متعلق بھی پیشگوئی کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)23 اور24 مارچ کے بعد حکومت سےالگ ہوکر اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے قبل عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور انہیں اڈیالہ جیل یا خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔

عدم اعتماد سے متعلق انہوں نے کہا کہ ممکن ہے عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت تشکیل دی جائے۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف بنیں گے جس کے بعد عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...